پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف ”ہیرو“بن چکے ،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی میڈیا نے جنرل راحیل شریف کو دہشتگردی اور جرائم پیشہ گینگز کیخلاف کارروائی پرپاکستان میں ہیروقراردیاہے تاہم کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنا اپنا کام کریں اور انہیںمرکزی طاقت کے طور پر نہ دیکھا جائے۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں ایک مضمون شائع ہواہے جس میں کہاگیاہے کہ سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کا زیادہ کنٹرول پاکستانی فوج کے ہاتھ میں ہے ، اور خیال کیاجاتاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی فیصلہ کیاہے کہ لڑائی کی بجائے یہ ذمہ داری فوج کو ہی دیدی جائے تاہم ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل ایک امریکی وفد نے آرمی چیف سے راولپنڈی میں ملاقات کی تو آرمی چیف کا کہناتھاکہ ا ±ن کے لیے یہ چیز بہت اہم ہے کہ پاکستان میں ا ±نہیں مرکزی طاقت کے طورپر نہ دیکھاجائے بلکہ تمام اداروں کو اپنا کام کرناچاہیے ۔اخبار نے لکھاکہ جنرل راحیل شریف نے سب سے زیادہ متاثرہ اور پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں امن وامان بحال کردیاہے جس سے آرمی اور سیاسی قوتوں کو تقویت ملی ہے جہاں جمہوریت نے اپنی جڑیں مضبوط کرنے کے لیے بہت کوشش کی ہے۔ امریکہ کے حالیہ اور سابق حکام کا خیال ہے کہ نوازشریف نے کچھ معاملات راحیل شریف کے سپر د کردیئے ہیں اور جبکہ وزیراعظم کی توجہ معیشت اور کچھ دیگر مسائل پر ہے ، وزیراعظم اس صورتحال پر اطمینان میں ہیں کہ جنرل راحیل شریف سویلین اداروں کے معاون ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…