ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ کاپاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے دیئے گئے ثبوت پرتبصرہ سے گریز

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ پاکستان کی طرف سے ملک میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے دیئے گئے ثبوت پی گیا اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ان ثبوتوں پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے ذریعے اپنے تنازعات طے کریں،دونوں ملکوں کے تعاون سے روزگار کے مواقع پیداہوں گے اور غربت ختم ہوگی جبکہ امریکہ نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ کے نظام پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ قیادت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اوردہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کی گزشتہ روز واشنگٹن میں ملاقات کے بعداپریس بریفنگ کے دوران، محکمہ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے ایک بیان پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ جان کیری اور وزیر اعظم نواز شریف نے امریکہ پاکستان پارٹنرشپ کی کثیر جہتی نوعیت کی نشاندہی کی، اور علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اِن تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جان کیری نے انسداد دہشت گردی اور پ ±رتشدد انتہا پسندی سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی علاقائی کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی۔خاص طور پر القاعدہ کی قیادت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنانے کے حوالے کام پر، ا ±نھوں نے وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔اِس موقع پر، وزیر خارجہ نے ’ضرب عضب‘ اور وفاقی زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں کارروائی کے دوران شدت پسندوں کو ہدف بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا۔دونوں لیڈروں نے علاقے مین تمام دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی اضافی کوششوں کی ضرورت پر بات چیت کی۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں فریق نے امریکہ کی جانب سے افغانستان میں 2016ءکے بعد بھی امریکی فوجیں تعینات رکھنے کے حالیہ اعلان پر گفتگو کی، جس میں اس جانب توجہ دلائی گئی کہ افغان قیادت اور افغان کے توسط سے کیا جانے والا امن عمل ہی افغانستان اور خطے میں تشدد کے خاتمے اور دیرپا استحکام کی یقینی ضمانت فراہم کر سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جمہوری طور پر منتخب افغان حکومت اور طالبان ارکان کے ساتھ مفاہمتی بات چیت کے عمل میں سہولت کار کا کردار جاری رکھنے پر وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن امور اور دیگر معاملات پر پیش رفت کے حصول کے لیے دونوں رہنماو ¿ں نے جاری امریکہ پاکستان اسٹریٹجک ڈائلاگ کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔اس سے قبل، امریکی وزیر خارجہ نے 2013 کے بعد امریکہ کا دوسرا دورہ کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا خیرمقدم کیا۔بعد میں ایک سوال کے جواب میں، ترجمان جان کِربی نے تسلیم کیا کہ دنیا کے اِس خطے میں ’کافی چیلنج درپیش ہیں‘۔ بقول ترجمان، دورہ امریکہ کے دوران موقع میسر آئے گا کہ اِن معاملات پر بات چیت کی جائے‘، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی نوعیت اہم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ علاقے مین انسداد دہشت گردی کے چیلنجوں کے حوالے سے پاکستان نے بہت کام کیا ہے، اور ابھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے اور، نیوکلیئر سکیورٹی سمیت وسیع جہتی معاملات پر عام بنیادوں پر گفتگو ہوتی رہتی ہے، جسے جاری رکھا جائے گا۔ترجمان نے توجہ دلائی کہ ’جوہری تحفظ اور سلامتی کے معاملات پر پاکستان بین الاقوامی برادری سے رابطے میں ہے۔جان کِربی نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان کے پاس ہمہ وقت اور پیشہ ور سکیورٹی فورس موجود ہے، جسے نیوکلیئر سکیورٹی کی اہمیت کا بخوبی ادراک ہے،اور یہ کہ، ان اہم باہمی تعلقات کی وسیع تر سطح میں رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان بھارت تعلقات سے متعلق ایک سوال پر، محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اس بات کا خواہاں ہے کہ ’تناو ¿ میں کمی لانے کے لیے، دونوں ملک براہ راست بات چیت کا سلسلہ جاری کریں، جس ضمن میں عملی تعاون دونوں کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات میں بہتری دونوں ملکوں اور خطے کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور ہمارے خیال میں، علاقائی تجارت اور توانائی سے متعلق مراسم کو فروغ دے کر روزگار کے ذرائع پیدا ہوں گے، افراط زر کم ہوگا اور توانائی کی رسد کی فراہمی بڑھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…