نقرہ(نیوزڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت علی خامنہ ای نے جوہری معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو باخبر رہنا ہوگا،امریکا پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، ایرانی صدر حسن روحانی کو لکھے گئے ایک خط میں انہوںنے کہا کہ ایران اس وقت تک اپنی افزودہ یورینیم کے ذخیرے یا جوہری ری ایکٹر سے دستبردار نہیں ہوگا جب تک متنازع جوہری پروگرام کی ممکنہ فوجی نوعیت (پی ایم ڈی) کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا ہے امریکی صدر بارک اوباما نے انھیں دو خط بھیجے ہیں اور ان میں انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا ایران میں علماء کی حکومت کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔