اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت ، شیوسینا کے غنڈو ں کا آسٹریا کے سیاحتی جوڑے پر بدترین تشدد

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (آن لائن) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے مسلمانوں‘ سکھوں‘ عیسائیوں اور پاکستان کے بعد سیاحوں کو بھی اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ آسٹریا کے سیاحتی جوڑے پر بدترین تشدد کیا اور گاڑی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی ریاست آسام میں شیوسینا کے ڈنڈا بردار بلوائیوں نے آسٹریا کے سیاحتی جوڑے پر حملہ کر دیا اور ان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کر دیا۔ شیوسینا کے دہشتگردوں نے تشدد کے بعد ان کی گاڑی پر بھی حملہ کیا اور گاری کو مکمل طور پر توڑ دیا اور نظر آتش کرنے کی بھی کوشش کی۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والا سیاحتی جوڑا گزشتہ 165 روز سے دنیا کے دورے پر تھا اور کئی ممالک کی سیر کرنے کے بعد بھارت پہنچا تھا۔ رواں ہفتہ سیاحوں پر بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ حملہ کے بعد غیر ملکی مقدمہ درج کروانے تھانے گیا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا جس سے مودی حکومت کا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…