اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بل گیٹس کی اہلیہ نے بھارتی معاشرے کا پول کھول دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی و دیگر جرائم پر تشویش اب صرف اس ملک تک محدود نہیں رہ گئی بلکہ اب تو دنیا بھر کے لوگ بھارت میں خواتین کی حالت زار پر غور و فکر پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی اہلیہ اور مشہور سماجی کارکن میلنڈا گیٹس بھی بھارت میں خواتین کے ساتھ وحشیانہ جرائم پر بلبلا اٹھی ہیں اور ایک بھارتی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بھارتی خواتین کے لئے آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کے تاریک چہرے سے بھی پردہ اٹھا دیا۔ میلنڈا کا کہنا تھا کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی و دیگر جرائم کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے اور بھارتی حکومت اس مسئلے کے سدباب کی بجائے حقائق چھپانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے خواتین اور خصوصاً معصوم بچیوں کے ساتھ کی جانے والی جنسی درندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کو بتایا کہ وہ بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کے حقائق جان کر سخت افسوس اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی فاونڈیشن کی ایک تحقیق کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم کے بارے میں بتائے جانے والے اعداد و شمار صورتحال کی درست عکاسی نہیں کرتے بلکہ اصل میں ان جرائم کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اصل حقائق سامنے لانے کے لئے حقیقی تحقیقات اور سروے کا فوری اہتمام کرے۔ متعدد حالیہ تحقیقات یہ ثابت کرچکی ہیں کہ بھارت نے خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے علاوہ گھریلو تشدد کا جرم بھی انتہائی عام پایا جاتا ہے۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق تقریباً 51 فیصد بھارتی مردوں نے کہا کہ وہ اپنی بیوی پر تشدد کو غلط نہیں سمجھتے، جبکہ مزید افسوسناک بات یہ سامنے آئی کہ تشدد کا شکار تقریباً 54 فیصد خواتین کا بھی یہ سمجھنا تھا کہ ان کے مرد ان پر تشدد کرنے میں حق بجانب ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…