واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2016 میں ہونے والے امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے۔جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان رواں سال کے آغاز میں ان کے بیٹے کی موت کے وقت وہ تیار تھا تاہم اب ان کے پاس وقت نہیں ہے۔جو بائیڈن کے اس اعلان کے وقت ان کی اہلیہ جل اورصدر براک اوباما وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ان کے ساتھ موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امیدوار نہیں ہوں گے لیکن وہ ’خاموش نہیں رہیں گے۔‘انھوں نے کہا کہ ’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہیں ہمیں کہاں ایک پارٹی کے طور پر اور کہاں ہمیں ایک قوم کے طور پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے لیے براک اوباما کی وراثت سے منہ موڑنا ایک غلطی ہوگی۔جو بائیڈن نے کہا کہ ان کا خاندان اس فیصلے پر پہنچ چکا تھا کہ وہ تیسری بار صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئیں تاہم وقت اس کے خلاف تھا۔خیال رہے کہ مئی میں ان کے بیٹے بیو کا دماغ کے کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔جو بائیڈن سنہ 2008 اور سنہ 1988 کے انتخابات میں صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے تھے۔