بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

وکی لیکس کا سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی ای میلز جاری کرنے کا دعویٰ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)وکی لیکس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے کچھ مواد جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔وکی لیکس کی ویب سائٹ پر چھ دستاویز جاری کی گئی ہیں جن میں ذاتی معلومات کی حامل سکیورٹی کلیئرنس کی ایک درخواست بھی شامل ہے۔ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس جان برینن کے ای میل اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ہائی سکول کے ایک طالب علم نے جان برینن کا ای میل ہیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ مبینہ ہیکر نے امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کو بتایا تھا کہ اسے جان برینن کے کام سے متعلق دستاویز بھی ملی ہیں۔ہیکنگ کا دعویٰ کرنے والے نوجوان نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔نیویارک ٹائمز نے اس شخص کو ایسا ’ہائی سکول کا طالب علم‘ بتایا ہے جو امریکہ کی خارجہ پالیسی پر نالاں ہے۔اس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خود کا ایک 13 سالہ نوجوان ظاہر کیا ہوا ہے، اور ٹویٹر پر ایسی تصاویر جاری کی ہیں جو بظاہر حکومتی معلومات دکھائی دیتی ہیں۔بدھ کو وکی لیکس نے اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ مزید معلومات جاری کرے گا۔کچھ ہی گھنٹوں کے بعد دستاویز جاری کر دی گئیں جن میں قومی سلامتی سے درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایک ڈرافٹ بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر سنہ 2007 میں تیار کیا گیا تھا۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ قومی اسلامتی سے متعلق معلومات تک بھی کسی کی رسائی ہوئی ہے یا نہیں تاہم وکی لیکس کا کہنا ہے وہ ’آئندہ دنوں میں‘ مزید دستاویز جاری کرے گا۔سی آئی اے نے وکی لیکس کے دعووں کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ وکی لیکس کی جانب سے حالیہ چند برسوں میں امریکی حکومت کی اہم معلومات افشا کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ ہلیری کلنٹن جب سیکریٹری خارجہ کی عہدے پر تعینات تھیں انھوں نے بھی ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کیا تھا۔ حالیہ چند ماہ میں اعلیٰ امریکی حکام کی جانب سے ذاتی ای میل کا استعمال ایک سنجیدہ مسئلے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…