نیو یارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر سے متعلق پاکستان اور بھارت میں پائی جانے والی کشیدگی پر اپنے تشویشکا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی مشروط پیشکش کردی۔بان کی مون کے نائب ترجمان فرحان حق نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے پر ماضی میں بھی اپنے تشویش کا اظہار کیا اور انہیں اب بھی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تنازع کی وجہ جموں کشمیر کے حل نہ ہونے پر تشویش ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ اگر پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ثالثی کی دعوت دیتے ہیں تو وہ ضرور اپناکردار ادا کریں گے ۔