منیلا (آن لائن)فلپائن میں کوپّو طوفان سیگران شہر کے قریب لوزان جزیرے سے ٹکرا گیا جس کے با عث ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا گیاہے جبکہ حکام نے اندرون ملک بہت سی پروازیں منسوخ کردی ہیں حکا م کے مطا بق سست رو طوفان اتوار کی صبح سیگران شہر کے قریب لوزان جزیرے سے ٹکرایا ہے۔پیشین گوئی کی گئی ہے کہ کوپّو طوفان سے تین روز تک بارش ہوسکتی ہے جس سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہونے اور ممکنہ طور پر زمین کے تودے گرنے کے خدشات ہیں۔تباہ کاری سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ساحل پر بسنے والے کئی ہزار افراد کو پہلے ہی محفوظ مقام پر پر منتقل کردیا گیا تھا۔کوپّو نامی اس طوفان، جو لینڈو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے سبب تقریبا 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے اور یہ آہستہ آہستہ آگے کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس سے ایک لمبے وقت تک شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ہوا بھی اتنی تیز ہے کہ اس سے آسانی سے درخت اکھڑ سکتے ہیں، عمارتوں کی چھتیں ہوا سے تباہ ہوسکتی ہیں جس سے بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہونے کا خدشتہ ہے۔نیشنل ڈزاسٹر رسک ریڈکشن کی منتظمہ کاو¿نسل کے سربراہ الیکزنڈر پاما کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کم سے کم کرنے کے لیے اب ہم زبردستی ساحلی علاقوں اور دریاو¿ں کے آس پاس بسنے والے لوگوں کو وہاں سے نکال رہے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ ہوا وقت کے ساتھ بہت تیز ہوتی جاری ہے اور طوفان کے پاس آتے ہی یہ بہت تیز ہوجائے گی اس لیے حالات کافی سنگین ہیں۔اندرون ملک بہت سی پروازیں منسوخ کردی منسوخ کر دی گئی ہیں اور جہاز رانی کا عمل بھی پوری طرح سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران جنوبی چین کے سمندروں میں گم ہونے والی کشتی کو تلاش کرنے کی مہم بھی روک دی گئی ہے۔ کشتی پر چار افراد سوار تھے۔ایزابیلا صوبے کے ایک رہائشی ویر مالا بانا نے خبر رساں ادارہ کو فون پر بتایا کہ فوجی ساحلی علاقوں کو لوگوں سے زبردستی نکال رہے تھے۔ان کا کہنا تھا: ’چار گھنٹے سے شدید بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ صوبے میں بجلی بھی نہیں ہے اس لیے خبروں کا پورا انحصار اب ریڈیو پر ہے۔‘اطلاعات کے مطابق طوفان سے ہونے والی بارش اب دارالحکومت منیلا کا رخ کر رہی ہے لیکن وہاں ہوائیں اتنی تیز چلنے کا امکان نہیں جس سے کوئی خطرہ لاحق ہو۔اس سے قبل فلپائن کے صدر بینگونو آکینو نے طوفان سے متعلق ٹی وی پر لوگوں کو خبردار کیا تھا تاکہ لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔سمندری طوفان کوپّو منگل تک فلپائن میں ہی رہنے کا خدشہ ہے اور اس کے بعد یہ تائیوان کی طرف بڑھ جائے گا۔ فلپائن میں یہ طوفان ایسے وقت آیا ہے جب دو سال پہلے آنے والے طوفان سے ہونی تباہی کے بعد سے مکمل طور پر بحالی نہیں ہو پائی ہے۔
فلپائن میں شدید سمندری طوفان لوزان جزیرے سے ٹکرا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































