نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں اب سڑک کنارے کھانے نہیں پکیں گے۔ سٹریٹ وینڈرز ایکٹ کے تحت سڑک کنارے کوئی چیز نہیں پکائی جا سکتی مگر سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس قانون پر عملدرآمد میں مشکلات آسکتی ہیں کیونکہ کسی ادارے کے پاس اتنی افرادی قوت نہیں ہے کہ وہ پورے شہر کی سڑکوں کے کنارے کھانے بیچنے والوں کو پکڑ سکیں۔ ادھر سٹریٹ وینڈرز کے نمائندہ آج وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے مل رہے ہیں تاکہ وہ انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرسکیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں