سری نگر (نیوز ڈیسک)مقبوضہ جموں کشمیر کی عدالت نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس حسین مسعودی اور جسٹس راج کوتوال پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370کے تحت کشمیر نے اپنی خود مختاری برقرار رکھی تھی اور دفعہ 370کو منسوخ کیا جاسکتاہے اور نہ ہی اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے اور اس کے تحت مقبوضہ کشمیر بھارت کی ریاست نہیں ہے۔مقبوضہ کشمیر دفعہ 370کے تحت خود مختار ہے ،عوام خود فیصلہ کرے گی کہ آیا اس نے کسی ملک کے ساتھ الحاق کرناہے یا الگ ریاست بنانی ہے۔آئین ساز اسمبلی نے 1957میں تحلیل سے قبل 370میں ترمیم کی سفارش نہیں کی تھی