بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی ایڈمرل سن جیانگ یو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق چینی ایڈمرل نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی وزیر دفاع حسین دہگن کے ساتھ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناءچینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی چین میں سمندری حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ یاد رہے قبل ازیں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے خبردار کیا تھا کہ وہ جنوبی چین میں سمندری حدود میں چین کے مصنوعی جزیرے بہانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ادھر ”گلوبل ٹائمز“ نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ اگر امریکی بحری جہازوں نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تو چین اسے روکنے کی پوری طاقت استعمال کرے گا