مودی ہندو انتہاپسندوں کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں، نیویارک ٹائمز

16  اکتوبر‬‮  2015
Hazaribagh : BJP's PM candidate Narendra Modi addresses an election campaign rally in Hazaribagh on Tuesday. PTI Photo (PTI4_15_2014_000098B)

نیویارک(ڈنکا ڈاٹ کام) نریندر مودی وزیراعظم بننے کے بعد سے ہندو انتہاپسندوں کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وسیع تر قومی اور عالمی برادری کو خوش کرنے کے لئے معاشی ترقی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے مگر یہ ’توازن‘ ترقی اور جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ہندو انتہاپسندی کی تازہ ترین مثال دادری میں ایک ہجوم کے ہاتھوں ایک مسلمان کا گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر قتل ہے۔ گوکہ مودی کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں نہیں مگر عوامی سطح پر تاثر ہے کہ ان کی حکومت اور انتہاپسند ہندو قومی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم گائے کے ذبح کو ایک متنازعہ معاملہ بنا رہے ہیں۔ اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران مودی کا کہنا تھا اگر کانگریس جیت گئی تو وہ گائے کے ذبح کا ’گلابی انقلاب‘ لائے گی۔ گزشتہ ہفتے بھی بہار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے لالو پرشاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ وہ یادو برادری کی توہین کر رہے ہیں اور گوشت کھاتے ہیں مگر میرا تعلق گجرات سے ہے جہاں گائے کی پوجا کی جاتی ہے۔ دادری واقعہ پر مودی نے طویل خاموشی اختیار کی اور پھر اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی ایسے واقعات کی حمایت نہیں کرتی مگر یہ پیغام بہت تاخیر سے آیا۔ مودی کے برعکس بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے واضح موقف اپنایا اور کہا ہمارے معاشرے کی خوبی تنوع ہے اور اس قدر کو ختم نہیں ہونا چاہیے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…