اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نائیجیریا‘ مسجد میں بم دھماکا، 26 افراد ہلاک

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائیجیریا (نیوز ڈیسک)نائیجیریا کے شمالی شہر مایدوگوری میں اس وقت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جب نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد کے قریب ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایک سول ڈیفنس رضاکار نے بتایا ہے کہ مایدوگوری میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے۔رضاکار نے دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ تفصیلات فراہم کی۔ادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ متعدد خود کش حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب نمازی عبادت میں مصروف تھے۔نائیجیریا میں بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم کے خلاف سیکیورٹی فورسز کو مدد فراہم کرنے والے ایک رضا کار اور واقعے کے عینی شاہد موہتری احمدو کا کہنا تھا کہ اس نے دھماکے کے بعد 42 لاشیں گنتی کی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ مسجد میں ایک وقت میں 40 افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے تاہم اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ دھماکے کے وقت مسجد کی عمارت میں نمازیوں کی تعداد کیا تھی۔احمدو نے بتایا کہ دھماکے میں تمام نمازی ہلاک ہوگئے اور ایک بھی زندہ بچنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔واقعے کے دیگر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر ہوئے۔واضح رہے کہ مذکورہ خود کش دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی بھی تنظیم یا گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ سال 2009 میں نائیجیریا میں وجود میں آنے والی شدت پسند تنظیم بوکو حرام سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ فورسز پر حملوں اور شہری مقامات پر دھماکوں میں بھی ملوث ہے۔نائیجیریا میں گذشتہ کئی سالوں سے جاری کشیدہ صورت حال میں اب تک 17000 افراد ہلاک جبکہ 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…