بلغاریہ میں سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے افغان تارکِ وطن ہلاک

16  اکتوبر‬‮  2015

صوفیہ(نیوز ڈیسک)بلغاریہ کے میڈیا کے مطابق ترکی سے متصل ملک کی سرحد پر محافظوں کی فائرنگ سے ایک افغان تارک وطن ہلاک ہو گیا ہے۔بی این آر ریڈیو سٹشین کے مطابق ہلاک ہونے والا افغان باشندہ ان 48 افراد میں ایک سے تھا جو ترکی کے راستے بلغاریہ میں داخل ہو رہے تھے۔ یہ واقعہ جنوب مشرقی سرحد کے قریب پیش آیا۔’یورپ میں روزانہ آٹھ ہزار تارکین وطن پہنچ رہے ہیں‘اس واقعے کے بعد بلغاریہ وزارتِ داخلہ جمعے کو ایک بریفنگ کا انعقاد کر رہی ہے۔بلغاریہ کے کئی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اس شخص کو سرحدی محافظوں نے گولی ماری اور یہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ادھر یورپی یونین کے اجلاس میں موجود بلغاریہ کے وزیرِ اعظم بوئکو بوریسوو اس خبر کے ملنے کے بعد اجلاس سے اٹھ گئے۔اس اجلاس میں یورپی یونین میں داخل ہونے والے تارکینِ وطن کے بحران پر بات چیت کی جا رہی تھی۔اقوامِ متحدہ کے مطابق روزانہ تقریباً آٹھ ہزار پناہ گزینوں یورپ آمد میں داخل ہو رہے ہیں۔ان تارکین وطن کو یورپ کے مختلف ممالک میں آباد کرنے کے حوالے سے اگرچہ یورپی یونین کے ملکوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن یورپی وزراء4 کے ایک اجلاس میں 120,000 تارکینِ وطن یورپ بھر میں آباد کرنے کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔واضح رہے کہ کچھ یورپی ممالک تارکینِ وطن کو مختلف ممالک میں آباد کرنے کے منصوبے کے مخالف ہیں۔ جن میں ہنگری، رومانیہ، جمہوریہ چیک اور سلوواکیہ شامل ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…