جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترک حکمران جماعت کو بدترین جھٹکا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (نیوزڈیسک)ترک حکمران جماعت کو بدترین جھٹکا،ترکی کی حکمراں انصاف اور ترقی پارٹی (آق) کی حمایت میں جون میں منعقدہ عام انتخابات کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا اور رائے عامہ کے ایک حالیہ جائزے کے مطابق اس کو 40.8 رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے لیکن وہ اس حمایت کے ساتھ یکم نومبر کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پارلیمان میں واحد اکثریتی جماعت کے طور پر نہیں ابھر سکے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سروے کرنے والے ایک ادارے گیزچی نے تین اور چار اکتوبر کو 4864 افراد سے ان کی رائے پوچھی تھی اس سروے کے نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کو 27.6 فی صد کی حمایت حاصل ہے۔قوم پرست جماعت ایم ایچ پی کو 15.8فی صد اور کردنواز پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) کو 13.6 فی صد رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے۔ترک پارلیمان میں نشستوں کے حصول کے لیے انتخاب لڑنے والی کسی بھی جماعت کے لیے دس فی صد سے زیادہ ووٹ لینا ضروری ہیں۔اگرووٹروں کی رائے میں کوئی نمایاں تبدیلی رونما نہیں ہوتی ہے تو آق پارٹی پارلیمان کی ساڑھے پانچ سو میں سے 256 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن وہ حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت یعنی 276 نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہے گی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…