ماسکو(نیوزڈیسک)روس اور امریکا کے مابین شام میں فضائی حملوں کے بارے میں جلد ہی اتفاق رائے ہونے والا ہے۔امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک نمائندے کے مطابق فریقین نے یہ فیصلہ اپنی بات چیت کے ایک تازہ دور میں کیا۔ اس کا مقصد فضائی حملوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانا ہے۔ گزشتہ اختتام ہفتہ پر شام میں فضائی حملوں کے دوران امریکا اور روس کے جنگی طیارے خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے۔ یہ دونوں ممالک شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ روسی حکومت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ سلامتی سے متعلق یہ معاہدہ جلد طے پا جائےگا۔