ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے مم ±بئی کے معروف ڈانس بارز پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اس مقدمے کے وکیل دفاع پراسنجیت کیشوانی نے کہاکہ عدالت عظمی نے حکام سے ایسے ضابطے بنانے کے لیے کہا ہے کہ جس سے کسی بھی قسم کی بیہودگی کا شبہ نہ ہو۔ ریاست مہاراشٹرکی حکومت 2000ءسے ایسے مے خانوں کو بند کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، جہاں خواتین ناچتی ہیں۔ اس سے ممبئی اور اس کے گرد تقریباً سات ہزار شراب خانے متاثر ہوئے تھے۔ ان بارز نے اندازاً 75 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا ہوا ہے۔