اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کو ’را‘فنڈنگ کے معاملے پر سکاٹ لینڈ یارڈ نے شواہد پاکستانی حکومت کے حوالے کر دیئے ہیں۔دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم را فنڈنگ معاملے میں 10ناموں پر مشتمل فہرست حکومت کے حوالے کر دی ہے ،فہرست میں شامل افراد بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈنگ لے کر ایم کیوایم کو دیتے تھے۔وزیراعظم نوازشریف کی مشیر اشترا وصاف نے سکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے منی لانڈرنگ اور ایم کیوایم را فنڈنگ کے حوالے سے ملاقاتیں کیں تھیں جس میں ان سے متعلق شواہد پاکستان کو فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین اور محمد انور سے تحقیقات کرنے کے بعد یہ فہرست پاکستان کے حوالے کی ہے جس کے بعد حکومت نے را فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دیں ۔