جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

”ہم دہشتگرد ہیں تو تم کون سے دودھ کے دھلے ہو”،؟شیو سینا نے مودی کو بھیانک ماضی یاد دلا دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( نیوزڈیسک)”ہم دہشتگرد ہیں تو تم کون سے دودھ کے دھلے ہو؟”شیو سینا بھارتی وزیراعظم کے بیان پر برہم ،نریندرا مودی کو گجرات فسادات سے متعلق ماضی یاد دلادیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرنے اور اتر پردیش میں مسلمان اخلااق احمد کو گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں شہید کرنے کے مذمتی بیان پر برہم انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا نے مودی کو اس کا گجرات فسادات سے متعلق بھیانک ماضی یاد دلاتے ہوئے کہاہے کہ ”ہم دہشتگرد ہیں تو تم کون سے دودھ کے دھلے ہو!!”۔شیو سینا کے لوک سبھا رکن سنجے رائوٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ غزل گائیک غلام علی خان کا کنسرٹ منسوخ کرنا افسوسناک نہیں بلکہ وزیراعظم کا بیان افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی کی ریاست گجرات کے شہروں احمد آباد اور گودھرامیں مسلمانوں کے قتل عام کی لیڈرشپ کی مہارت اور مضبوط ہندو توا سے بھارت سمیت پوری دنیا واقف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان واقعات کے بعد ہر ایک اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ مودی ایک قوم پرست اور بھارت کو صرف ہندوئوں کا ملک بنانے کیلئے لڑنے والے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مودی نے یہ بیان اس لیے دیا کہ وہ وزیراعظم ہیں ، اگر وہ صرف نریندرا مودی ہوتے تو وہ اس طرح کے بیانات کبھی نہ دیتے



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…