بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

مصر میں غیر مہذب لباس پہننے والی خواتین کیخلاف دلچسپ اقدام

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015 |

قاہرہ( نیوزڈیسک) مصر کی حکومت نے آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیر مہذب لباس زیب تن کرنے والی خواتین کے پولنگ مراکز میں داخلے اور ان کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر میں وزیراعظم کے مشیر برائے انتخابی امور میجر جنرل رفعت قمصان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کا عمل ہر ممکن حد تک بہتر بنانے کے لئے 27 ہزار ذیلی انتخابی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور 11 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران 87 مقامی و غیر ملکی تنظیمیں اور 61 غیر ملکی سفارت خانے بھی انتخابات کو مانیٹر کریں گے۔رفعت قمصان کے مطابق ہم ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی انتخابات کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ کوئی ‘فیشن شو’ یا ثقافتی میلہ نہیں کہ اس میں رنگا رنگ طرز کے لباس پہن کر ان کی نمائش کی جائے۔ پارلیمانی انتخابات کے دوران ووٹر اور انتخابی عملے دونوں کے لیے باوقار لباس زیب تن کرنا لازمی ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قومی اور سماجی روایات کا احترام کرتے ہوئے متنازع اور غیر مہذب لباس لباس پہن کر ووٹ ڈالنے سے گریز کریں۔ انتخابی عملہ تنگ اور فحش لباس پہننے والی کسی بھی خاتون کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا مجاز ہوگا۔واضح رہے کہ مصر میں پہلے مرحلے کے پارلیمانی انتخابات 30 اکتوبر کو ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…