جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان نے قندوز سے انخلاءکی وجہ بتادی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( نیوزڈیسک)افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر شمالی شہر قندوز سے پیچھے ہٹے ہیں تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں جنگجوو ں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ قندوز شہر سے ان کا انخلاءایک حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے، جسے ان کی شکست سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا ، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر اس شہر سے پیچھے ہٹے ہیں ہم اپنے عوام اور دنیا کو یقین دلانے چاہتے تھے کہ ہم اس شہر کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کے بقو ل مشاورت کے بعد قندوز شہر اور سرکاری عمارتوں سے طالبان واپس آئے ہیں۔ اس کا مقصد شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔ادھر قندوز کے پولیس سربراہ محمد قاسم نے بتایا ہے کہ اب قندوز میں طالبان موجود نہیں ہیں اور لوگ واپس لوٹنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر میں معمول کی زندگی دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…