جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک المجاہدین کے جانبازوں کے مقبوضہ کشمیر میں زوردار اور تابڑ توڑ حملے،چار بھارتی فوجی ہلاک،کرنل سمیت متعدد زخمی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر( نیوزڈیسک)تحریک المجاہدین کے جانبازوں نے منگل اور بدھ کے روز سرینگر اور کپواڑہ میں زوردار اور تابڑ توڑ حملے کئے، جن میں چار بھارتی فوجی ہلاک اور ایک کرنل سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں نصف درجن فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔کپواڑہ میں تحریک المجاہدین کے سکارڈ نے گھات لگا کر راشٹریہ رائفلز پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ ہائہامہ روڈ پر واقع بھارتی فوج کے ٹاﺅن کمانڈر کے ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا۔اس گوریلا کارروائی میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ کئی فوجی زخمی کئے گئے۔زخمیوں میںفوج کے ٹاﺅن کمانڈر کا نام بھی شامل ہے۔ اس حملے میں بھارتی فوج کی کم از کم پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔ ان میں آگ لگ گئی اور زودار دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ بھارتی فوج کو ہیلی کاپٹرز منگوانے پڑے۔ جنھوں نے زخمی اہلکاروں کو سرینگر منتقل کیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ادھر تحریک المجاہدین کے ایک جانباز دستے نے منگل اور بدھ کی درمیانی شام کو سرینگر کے حبہ کدل چوک میں پل کے قریب بھارتی اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس حملہ کی وجہ سے کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئی۔ کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی۔ تا ہم اہلکاروں نے ان دھماکوں کو گیس دھماکے قرار دیا تا کہ وہ مجاہدین کے کامیاب حملے کا اثر زائل کر سکیں۔ان حملوں کے بعد مجاہدین اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔ تحریک المجاہدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسز کے کیمپوں، گشتی پارٹیوں، بنکروں اور دیگر فوجی تنصیبات سے دور رہیں تا کہ شہریوں کا نقصان بالکل نہ ہو۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…