جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حوثیوں کی سعودی سرحد عبور کرنے کی کوشش

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک)حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جازان ریجن میں الخوبہ کی جانب سے یمن اور سعودی عرب کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔سعودی عرب کی مشترکہ فوج نے سرحدی خلاف ورزی کی متذکرہ کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں سعودی فوج نے دیگر اسلحہ سمیت اپاچی ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی۔ کارروائی میں حوثی ملیشیا کی صفوں میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔درایں اثنا سعودی عرب کی مشترکہ افواج الجوف کا محاذ دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ اس کا کں ٹرول معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا سے واپس لیا جا سکے کیونکہ انہوں نے اس علاقے میں قدم جما کر المخا کی سمت پیش قدمی شروع کر رکھی ہے۔عرب اتحادی فوج، یمن کی آئینی حکومت کی حامی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں اور علی عبداللہ صالح کے جنگجووں کے زیر نگین مارب کے باقی ماندہ علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ الجوف گورنری کا مکمل کنڑول حاصل کرنے کے لئے ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب یمن کے عوامی مزاحمت کاروں نے تعز میں ارباف نامی علاقے کی شارع ھبجہ العید پر حوثی ملیشیا کا ایک حملہ ناکام بنایا ہے، جس کے بعد فریقین میں شدید لڑائی کا سلسلہ شروع ہوا جو لحج کے نواح تک پھیل گیا۔صالح اور حوثی ملیشیا کے جنگجووں نے شارع ھبجہ العید کے ذریعے مزاحمت کاروں کو سپلائی کی فراہمی روکنے کے لئے تازہ دم کمک ارسال کر دی ہے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…