جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کلکرنی کو پاکستانی ایجنٹ کہنے پر بھارتی میڈیا کی شیوسینا پر کڑی تنقید

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے اپنے ملک کے ایک شہری کو پاکستانی ایجنٹ قرار دینے پر انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ صرف پاکستانی شہری ہی نہیں جنہیں اپنے ملک میں بڑی آسانی سے غدار اور بھارتی ایجنٹ قرار دیا گیا بلکہ سرحد کی د±وسری جانب بھارتی شہری بھی اپنے متنفر ہم وطنوں کی جانب سے پاکستانی اور آئی ایس آئی کے ایجنٹ قرار دیئے گئے۔ اپنے وجود کے پچاسویں سال میں شیوسینا نے کچھ دن قبل اپنے جنونی اور فاشسٹ رویہ کا ثبوت دیا جب بال ٹھاکرے خاندان کے وفاداروں نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے آرگنائزر معروف سیاست دان اور کالم نگار سدھیندرا کلکرنی کے منہ پر سیاہی مل دی۔ جنگ رپورٹر صابر شاہ کے مطابق وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی تقاریر لکھنے کے حوالے سے مشہور رہے۔ انہوں نے بی جے پی کے رہنماءاور سابق نائب وزیراعظم لال کشن ایڈوانی کے حکمت کار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور اب اچانک انہیں شیوسینا کی جانب سے پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا گیا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق شیوسینا نے آبزرور ریسرچ فاﺅنڈریشن ممبئی کے چیئرمین سدھیندرا کلکرنی پر حملے کی نہ صرف ذمہ داری قبول کی بلکہ دعویٰ کیا کہ پاکستانیوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کہ انہیں ممبئی میں تقریبات کی اجازت دی جائے۔ اگر کلکرنی کہتے ہیں کہ شیوسینا نے ایسا کیا ہے تو ہاں ایسا شیوسینا ہی نے کیا۔ مہاراشٹر میں ایسی جرات کوئی اور کیسےکرسکتا ہے۔ شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت کے مطابق کلرکرنی کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ کلکرنی پاکستانی ایجنٹ ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گو کہ پولیس نے سدھیندرا کلکرنی کے منہ پر سیاہی ملنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن شیوسینا کے اندر عناصر کلکرنی سے بدسلوکی کو بڑا نرم اقدام قرار دیتے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ کلکرنی پر شیوسینا کا حملہ جمہوریت پر سیاہ داغ ہے۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق اس واقعہ پر اپنے ردعمل میں کانگریس نے شیوسینا کو ”دیسی طالبان“ قرار دیا۔ ”دی ہندو“ نے لکھا کہ بال ٹھاکرے کے بیٹے نے سیاہی ملنے والے کو عزت بخشی، انڈیا ٹوڈے نے کلکرنی کے حوالے سے لکھا کہ وہ پاکستان کے نہیں بلکہ امن کے ایجنٹ ہیں۔ این ڈی ٹی وی نے شیوسینا کا موازنہ اجمل قصاب سے کیا۔ لیکن شیوسینا نے میڈیا پر اپنے خلاف ریمارکس کو کبھی برداشت نہیں کیا۔ جب نومبر 2009ئ میں شیوسینا کے ا?نجہانی سربراہ بال ٹھاکرے نے ”ممبئی تمام کا“ کا قرار دینے پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…