مقبوضہ بیت القدس(نیوز ڈیسک) فلسطین کی القدس یونیورسٹی میں بھارتی صدرکی آمدپرسیکڑوںطلبا نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیااورنعرے بازی شروع کر دی۔بھارتی وزیراعظم پرناب مکھر جی یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری وصول کرنے کے لیے فلسطین کی القدس یونیورسٹی آئے توانھیں طلبا کی نعرہ بازی کا سامنا کرنا پڑا،طلبا نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ ”بھارت اسرائیل سے کیوں تعاون کر رہا ہے؟”بھارتی صدر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں“ ، ”بھارتی صدر کو فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہیے“ یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیلی پولیس اورفوج فلسطینیوں پرمظالم کا سلسلہ بڑھا چکی ہے جس کے جواب میں فلسطینی بھی مزاحمت کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوچکی ہیں