کیو(نیوز ڈیسک)ملائیشیا کا یوکرین میں گر کر تباہ ہونے والے طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا، عالمی تفتیشی ٹیم نے طیارہ حادثے کی فائنل رپورٹ جاری کردی، روس نے ڈچ سیفٹی بورڈ کی رپورٹ کو مستردکردیا ہے۔ڈچ سیفٹی بورڈ نے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ یوکرین میں حادثے کا شکار ہونے والا ملائیشیا کا ایم ایچ17طیارہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے روسی میزائل کا نشانہ بنا۔ ایم ایچ 17 طیارے کو مشرقی یوکرین سے آنے والے بی یوکے میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، میزائل کا وار ہیڈ طیارے کے کاک پٹ کے بائیں حصے سے ٹکرایا، گزشتہ برس ہونے والے ملائیشیا ایرلائن کے طیارہ حادثے میں 298 افراد ہلاک ہوئے تھے۔