جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین: فضائی عملہ سامان رکھنے والی جگہ پر سوتا ہے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک نجی ایئر لائن میں کام کرنے والی ملازمہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں وہ طیارے میں سیٹ کے اوپر سامان رکھنے والے باکس میں لیٹی ہیں۔انٹر نیٹ پر یہ تصویریں مقبول چ?ٹ ایپ ’وی چیٹ‘ پر اپ لوڈ کی گئی تھیں۔ انھیں غنڈہ گردی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کیبن کے عملے کو ’سکیورٹی حکام نے انڈسٹری کی ایک روایت کے تحت 30 سے 40 گھنٹے تک کام کرنے کے بعد زبردستی لاکر میں سونے پر مجبور کیا۔‘کنمنگ ایئر لائن نے اس سے متعلق ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب کیبن کا عملہ اپنی ڈیوٹی پوری کر چکا تھا اور اس سے جہاز کی سکیورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔کمپنی نے مزید کہا کہ اسے اس سلسلے میں عملے کی جانب سے کبھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ ’کمپنی اس واقعے کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور مستقبل میں اسے دہرانے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریگی۔‘چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے اپنے فیس بک کے صفحے پر لکھا ہے کہ اس سے بیشتر خواتین ملازم ناخوش تھیں لیکن اس کے باوجود اس خدشے کے سبب کبھی شکایت نہیں کی کہ ان کے سینیئر ساتھی انھیں قبول نہیں کریں گے۔اس کے مطابق ’کئی ایئر ہوسٹسوں کی جانب سے اس سے متعلق شکایت بھی کی گئی تھی لیکن ان کی درخواست پر کبھی توجہ نہیں دی گئی اور یہ رواج جاری رہا۔‘چین کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بہت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے اور بہت سے لوگوں نے کیبن کے عملے سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’پروازوں کے غیر مستقل نظام الاوقات کے درمیان ایئر ہوسٹسوں کو جہاز پر سوار مشکل مسافروں سے ویسے ہی نمٹنا آسان کام نہیں ہے۔ ذرا سوچیے کہ ایسے میں اگر ساتھیوں سے اضافی مسائل کا سامنا تو پھر کیا ہو گا۔‘



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…