ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کی شامی باغیوں کو ”انوکھی“ امداد

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ نے شمالی شام میں باغیوں کے لیے فضا سے 50 ٹن چھوٹے دہانے والے اسلحے کی امداد نیچے گرائی۔ یہ بات ایک امریکی دفاعی اہل کار نے مقامی میڈیا کو بتائی ہے۔داعش کے شدت پسند گروہ کے انسداد سے وابستہ کارروائی کے ترجمان، کرنل اسٹیو وارن نے بتایا کہ فضا سے گرائی گئی یہ امدادی کھیپ شامی عرب گروپوں تک پہنچ گئی ہے، جس کے قائدین کا انتخاب امریکہ نے خوب چھان پھٹک کے بعد کیا، جو داعش سے نمٹنے کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہے۔سکیورٹی کی بنا پر، ا ±نھوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ایک امریکی دفاعی اہل کار نے فضا سے فراہم کردہ اس امداد کو نیا لیکن ’رواجی‘ عمل قراد دیا، جو اقدام اتحاد کی افواج ’ضرورت کے پیش نظر کیا کرتی ہیں۔پینٹاگان نے جمعے کے روز شام کے باغیوں کو تربیت دینے اور اسلحہ فراہم کرنے کے پروگرام کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، برعکس اس کے، کہا گیا تھا کہ شام کے میدانِ جنگ میں صف آرا قابلِ بھروسہ دستوں کی مادی حمایت تیز کردی جائے گی، جب کہ باغی لیڈروں کو صرف ترکی میں تربیت فراہم ہوگی۔وارن نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے سی 17 طیاروں سے اسلحہ نیچے گرایا گیا، اور یہ کہ جہازوں سے یہ کھیپ بحفاظت نیچے پہنچا دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…