دمشق(نیوزڈیسک)شامی دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے کی عمارت پر دو مارٹر گولے فائر کیے گئے ، روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری ایلڈار قربانوف نے روسی خبررساں ادارے کو بتایاکہ گولوں کے گرنے سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ لبنان کے شام نواز میڈیا گروپوں کے مطابق گولے ا ±س وقت داغے گئے جب روسی فضائی حملوں کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی سفارت خانے کے بار پہنچی تھی۔ روس نے اِس حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا یہ گولے ریلی پر پھینگے گئے تھے یا اِن کا نشانہ ایمبیسی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں