ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایک منٹ میں پندرہ کلو میٹر،نئی ایجاد جلد منظر عام پر آرہی ہے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے رہائشی 2020 میں ابوظہبی اور دبئی کا فاصلہ( 150کلومیٹر) صرف 15 منٹوں میں طے کر سکیں گے۔ اس امر کا انکشاف ماہر طبعیات اور معروف کاروباری شخصیت انجینئر پیٹر ڈیامنڈس نے کیا ۔انجینئر پیٹر ڈیامنڈس نے واضح کیا کہ ایسا ہائپر لوپ ٹکنالوجی کو بروئے کار لا کر ممکن بنایا جائے گا۔ مقناطیسی ٹیوبز ٹکنالوجی میں چیزیں 1220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گی۔ اس نئی ایجاد پر امریکا میں کام ہو رہا ہے۔پیٹر کے بیان کے مطابق دبئی شہر مستقبل کے شہروں کی قیادت کے لئے سب سے زیادہ اہل شہر ہے کیونکہ یہاں ہر شعبے میں سامنے انے والی ندرت فکر کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے، اس ضمن میں کسی قسم کے تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔ہائپر لوپ مواصلات کا نیا اسلوب سے جس میں چیزیں آواز کی رفتار سے تیز سفر کرتی ہیں۔ اس ٹکنالوجی کو بروئے کار لا کر نیویارک اور بیجنگ کے درمیان فاصلہ دو گھنٹوں میں طے ہو سکے گا۔منصوبے کے مطابق اس تیز رفتار مواصلاتی میڈیم پر تجربات کا آغاز اگلے سال کیلیفورنیا سے ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…