بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی شہریت حاصل کرنے والوں میں پاکستانی سرفہرست

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک) پانچ سال میں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں پاکستانی سرِفہرست ہیں۔بھارتی حکومت کی جانب سےبرطانوی ریڈیو کو فراہم کی جانے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ سنہ 2011 سے 2015 کے درمیان پناہ کے متلاشی 1400 پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دی گئی ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہریت حاصل کرنے والوں میں زیادہ تر صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندو ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ انھیں پاکستان میں انتہا پسند اسلامی تنظیموں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔بھارت میں اب تک پناہ لینے والے کل پاکستانیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کوئی سرکاری اعداد وشمار تو سامنے نہیں آئے لیکن گذشتہ پانچ سالوں میں صوبہ سندھ سے سینکڑوں کی تعداد میں ہندو بھارت میں پناہ لے چکے ہیں۔تاہم پاکستانی ہندوؤں کا کہنا ہے کہ بھارت نے زیادہ تر لوگوں کو شہریت نہیں دی۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…