تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی پارلیمان نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق معاہدے کے حق میں پڑنے والے ووٹوں کی تعداد 161 جبکہ مخالفت میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 59 ہے۔ 13 افراد ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ سے غیر حاضر تھے۔ تاہم اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اصرار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسپیکٹرز صرف مخصوص عسکری تنصیبات کا جائزہ لے سکیں گے۔ چھ بین الاقوامی طاقتوں اور ایران کے درمیان رواں سال جولائی میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران کی جانب سے حساس جوہری سرگرمیوں کے خاتمے کے جواب میں اس پر سے پا بندیاں اٹھا لی جائیں گی