ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی کے ایک ہسپتال میں پوسٹ مارٹم سے عین قبل لاش کے زندہ ہونے کا ایک منفرد معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل ایک شخص کو مردہ قرار دے کر ڈاکٹروں نے ’لاش‘ کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا تھا لیکن پوسٹ مارٹم سے عین قبل وہ زندہ ہو گیا۔ لک مانیہ تلک ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کا عمل شروع ہونے والا ہی تھا کہ جب اس شخص نے اپنی آنکھیں کھولیں تو ڈاکٹر اور ہسپتال کے دیگر ملازم تعجب میں پڑگئے۔ سائن کے ہسپتال نے اس معاملے میں اپنی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر سلیمان مرچنٹ نے بتایا کہ پولیس نے کہا کہ ہم ایک ’ڈیڈ باڈی‘ لائے ہیں جس کا پوسٹ مارٹم فوری طور پر ہونا ہے کیونکہ ہمیں وی آئی پی کی سکیورٹی کے لیے جلدی جانا ہے۔ ڈاکٹر سلیمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو جلد بازی میں ہی چیک اپ کرنا پڑا جس کی وجہ سے یہ غفلت ہو گئی۔ جس شخص کو مردہ سمجھ کر ہسپتال لایا گیا تھا، تقریباً 42 سال کے اس شخص کا نام پرشانت بتایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بتایا ہمیں ایک شخص کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس اس شخص کو لے کر لوک مانیہ تلک جنرل ہسپتال گئی تھی۔ اس شخص کے مردہ سمجھے جانے کے معاملے میں کچھ دیگر پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔ جیسے یہ کہ معمول کے مطابق باڈی کو شعبہ حادثات میں نہیں رکھا گیا اور چیک اپ کے فوراً بعد براہ راست اسے مردہ خانے بھیج دیا گیا۔ اس سلسلے میں ہسپتال کی ڈائری انٹری کے حوالے سے بھی متضاد بیان سامنے آ رہے ہیں۔ اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بعض لوگوں نے بتایا کہ پہلے مردہ خانے کی ڈائری میں اس کے اندراج کی خبر آئی تھی لیکن اب اس کے بارے میں درست اور حتمی معلومات نہیں مل رہی ہیں۔ فی الحال مریض کو آئی سی یو میں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر سلیمان نے بتایا کہ مریض کی حالت میں اب کافی بہتری آئی ہے۔
بھارت میں پوسٹ مارٹم کے وقت لاش زندہ ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































