نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تیجاز لڑاکا طیارے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر سے رفتار، حملے اور مقابلے میں بہتر ہوں گے مگر اس کے لئے طیاروں میں اے ای ایس اے، فضا میں تیل بھرنے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹمز لگانا ہونگے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حکام کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 57 خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے 43 کو دور کردیا گیا ہے جبکہ مزید بہتری کے لئے تین سال کا عرصہ درکار ہے۔تیجاز مارک ٹو کا انجن زیادہ طاقتور ہے اور یہ جلد از جلد 2025 تک بنایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے بھارتی فضائیہ کو طیاروں کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ وہ تیجاز طیارے اپنے طور پر بنا رہا ہے۔