بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ہندوستان، مالدیپ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے‘ صدر

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015 |

مالی(نیوز ڈیسک) مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے اتوار کے روز ہندوستانی وزیر خارجہ کو مالدیپ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر خبردار کردیا۔وزیر خارجہ ششما سوراج کے دارالحکومت مالی کے باضابطہ دورے کے دوران صدر نے کہا کہ تمام ممالک کو مالدیپ کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ان کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں صدر یامین نے کہا کہ ان کی حکومت ملکی معاملات میں کسی غیر ملکی پارٹی کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔اعلامیے میں صدر نے کہا کہ مالدیپ کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام تمام ممالک کو کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ دہشت گردی کے الزامات پر مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو 13 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کی دنیا کے متعدد ممالک نے مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے ایک پینل نے گزشتہ ماہ نشید کی سزا کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…