جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش کو شکست نہیں دی جاسکتی،اوبامانے ہتھیارڈال دیئے،اصل وجہ بھی بتادی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے صدر نے بحران شام کے حل سے متعلق اپنے ملک کی کوششوں کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے پیرکوامریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویومیں کہاکہ شام کا بحران ساری عالمی برادری کے لئے ایک بہت بڑی مشکل ہے اور امریکہ اس کو حل کرنے پر قادر نہیں ہے اور وہ پہلے شخص ہیں جو اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔باراک اوباما نے بشار اسد کے مخالف نام نہاد اعتدال پسند گروہوں کی تربیت اور ان کو مسلح کرنے پر مبنی امریکی کوششوں کے بارے میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ منصوبہ بھی کارگر ثابت نہیں ہوا ہے اور ان کو شروع سے ہی اس منصوبے کی کامیابی کے بارے میں شک تھا لیکن وہ بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے متعدد راستوں کو آزمانا چاہتے تھے۔امریکی صدرنے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جب تک شام میں اقتدار بشار اسد کے ہاتھ میں ہے اس وقت تک دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دینے کے لئے شامیوں کو ٹریننگ دینا ایک مشکل کام ہوگا۔باراک اوباما نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ وہ ایران اور روس کے ساتھ سفارت کاری کے ذریعے شام کا بحران حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…