لندن/کابل(نیوزڈیسک)فغانستان کے دارالحکومت میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچ نیٹو فوجیوں میں دو برطانوی بھی شامل ہیں جس کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد چار سو چھپن ہو گئی ہے،دریں اثناءپیرکو افغانستان میں اقوام متحدہ سے منسلک ایک خاتون ’توپکئی الفت‘ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا،ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں رائل ایئر فورس کے دو اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ اس واقعے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس کے ساتھ ہی افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد چار سو چھپن ہو گئی ہے۔ برطانوی افواج 2001 کے بعد سے امریکی قیادت میں طالبان کے خلاف لڑ رہی ہیں،دریں اثناءپیرکو افغانستان میں اقوام متحدہ سے منسلک ایک خاتون ’توپکئی الفت‘ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق توپکئی الفت کو قندھار میں اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ اپنے آفس سے گھر جا رہی تھی۔ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔