ماسکو(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے سرمائی مقام سوچی میں گراں پری ریس کے موقع پر صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں بتایا کہ شہزادہ محمد نے صدر پوتین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور شام میں جاری بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔روسی وزیرخارجہ کے مطابق انھوں نے خانہ جنگی شکار ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے امن عمل شروع کرنے سے متعلق بات چیت کی ۔درایں اثنا ءروس نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ وہ شام میں دولتِ اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے خلاف جنگ میں دل جمعی سے شریک نہیں ہے اور نہ اس کے اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ الریاض کو شام میں روس کی فوجی کارروائیوں پر تشویش لاحق ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب شام کے اتحاد کے تحفظ کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔سرگئی لاروف نے اس موقع پر کہا کہ روس سعودی عرب کی تشویش کو سمجھتا ہے اور دونوں ملک شام میں دہشت گردوں کی خلافت کو قائم ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔
روس اور سعودی عرب بالآخر ایک میز پر آہی گئے،روس نے اہم یقین دہانی کرادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































