بیجنگ(نیوزڈیسک) دو سابق چینی سیاستدانوں کو کرپشن کا مرتکب پائے جانے پر جیل کی طویل سزا سنادی گئی۔دونوں افراد کو چین کے سابق سیکیورٹی چیف ژو یونگ کانگ کا ساتھی مانا جاتا ہے جن کو کرپشن کے الزام پر عمر قید سنائی گئی تھی۔چینی عدالت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ سابق سرکاری اہلکار جیانگ جیمن کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے انہیں غیر نامعلوم ذرائع سے بڑی تعداد میں پیسہ اور جائیداد قبول کرنے کا مرتکب پایا جبکہ انہوں سرکاری کمپنی کو نجی مقاصد کے لیے استعمال کیا تھا۔ان کے علاوہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سچوان کے سابق نائب سربراہ لی چنچنگ کو رشوت قبول کرنے اور اختیار کا غیر قانونی استعمال کا مرتکب پایا گیا۔عدالت کے اعلامیے کے مطابق دونوں مجرمان کے دس لاکھ یوآن ($158,000) کی مالیت کے اثاثے بھی قبضے میں لیے جائیں گے۔دونوں افراد نے سزا قبول کرلی ہے جبکہ وہ اپیل کا ارادہ نہیں رکھتے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں