پٹنہ(نیوزڈیسک)نریندر مودی کو اقتدار کے لالے پڑ گئےبی جے پی اوراس کے اتحادیوں کو 49میں سے 30نشستوں پر ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی،بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کی 49نشستوں کے پہلے مرحلے میں پولنگ مکمل ہوگئی ،ریاست بہار میں اس بار پانچ مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی آٹھ نومبر کو ہوگی،اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اورکسی قسم کا کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا،ووٹنگ ٹرن آﺅٹ مجموعی طورپر 51فیصدتک رہا ،بھارت کی مرکزی حکمراں جماعت بی جے پی اورریاست بہار کی حکمراں جماعتی اتحاد جنتادل یونائیٹیڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ،بھارتی تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بی جے پی اوراس کے اتحادیوں کو 49میں سے 30نشستوں پر ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی جس کے بعد بی جے پی سرکار کو سینیٹ میں اکثریت حاصل ہوجائیگی اوراگر ایساممکن نہ ہوا تو حکومت چلانابہت مشکل ہوجائیگا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا آغاز پیر کی صبح سات بجے ہوا اور یہ بغیر کسی وقفے کے شام سات بجے تک جاری رہی ،ووٹ ڈالنے کا وقت شام کے سات بجے تک تھا لیکن بعض ان علاقوں میں جہاں ماو ¿نواز باغی سرگرم ہیں وہاں سکیورٹی وجوہات کے سبب تین بجے اور بعض مقامات پر چار بجے تک پولنگ کا کام مکمل کر لیاگیاتھا،ریاست بہار میں اس بار پانچ مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی آٹھ نومبر کو ہوگی، پولنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،اورہر پولنگ بوتھ پر بھارتی فوج کا اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھا ،ووٹنگ کے دوران کسی قسم کا ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا،بھارتی میڈیاکے مطابق پہلے مرحلے میں 10 ضلع کی 49 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے ، پہلے مرحلے میں سمستی پور، بیگوسرائے، کھگڑیا، بھاگل پور، بانکا، مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورا، نوادہ اور جموئی کے اضلاع میں ووٹنگ ہوئی،بھارتی کے ڈپٹی الیکشن کمیشنراومیش سینانے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جاری ایک بیان میں کہاکہ ریاست بہار میں صوبائی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں مجموعی ٹرن آﺅٹ 51فیصد رہا تاہم حیران کن طورپر اس بار ٹرن آﺅٹ میں خواتین مردوں پربازی لے گئیں اورخواتین کا ٹرن آﺅٹ 57فیصد تک ریکارڈ کیاگیا،پہلے مرحلے میں 49 سیٹوں کے لیے کل 583 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں،اس میںریاست بہارکی حکمراں جماعت جنتادل یونائیٹیڈ کی قیادت والے اتحاد کی جانب سے جے ڈی یو کے 24 نشستوں پر، لالو پرساد کی جماعت آر جے ڈی کے 17 اور کانگریس پارٹی آٹھ سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے،دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے اتحاد میں بی جے پی نے 27، لوک جن شکتی پارٹی 13، قومی لوک سمتا پارٹی چھ اور بھارتی عوامی مورچہ نے تین سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں،اس مرحلے میں 54 خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں،بھارتی حکمراں جماعت انتخابات میں 49میں سے 30نشستوں پر کامیابی کا ٹارگٹ رکھے ہوئے ہے ،بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اتنی نشستیں بی جے پی کو حاصل ہوگئیں تو ایوان بالا میں حکمراں جماعت کی پوزیشن مزید مضبوط ہوجائیگی تاہم اگرا یساممکن نہ ہواتومودی سرکار کے لیے حکومت چلانا بہت مشکل ہوجائیگا،ان 49 سیٹوں کے لیے کل 1،35،72،339 رائے دہندگان ہیں۔ ان میں سے 72 لاکھ سے زیادہ مرد اور تقریباً 63 لاکھ خواتین ووٹر شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں جن بڑے ریاستی رہنماو ¿ں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے اس میں سے حکمراں جنتا دل یونائیٹڈ کے وزیر وجے چودھری اور دامودر راوت ہیں۔ جبکہ بھارتی جنتا پارٹی کی رینو کشواہا، لوک جن شکتی پارٹی کے ریاستی صدر پشوپتی پارس اور کانگریس کے سدانند سنگھ اہم ہیں۔نوادہ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار سلمان راوی کے مطابق اس انتخاب میں کوئی خاص لہر نہیں دیکھی جا رہی ہے۔ریاست بہار میں اس بار پانچ مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی آٹھ نومبر کو ہوگی
نریندر مودی کو اقتدار کے لالے پڑ گئے

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، ادھر آکر دکھاؤ‘‘ پورے پنجاب میں انکاؤنٹرز کی لائن لگانے ...
-
حمیرا اصغر کیس: چچا کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر ، آسمان کی طرف انگلی اٹھاکر ...
-
پولیس اور رینجرز اہلکار کی لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ، پولیس اہلکار ...
-
شادی سے ڈرتی ، ماں بننا چاہتی ہوں، شروتی ہاسن
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغر کی 5 فروری 2025میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
-
حمیرا اصغر کاقتل؟ ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
ماڈل حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینے کی شکایت کی اصل حقیقت سامنے ...
-
ملک کے مختلف حصوں میں معتدل سے شدید مون سون بارشوں کی پیش گوئی
-
بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات ...
-
جادو ٹونے کے شبہے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
-
مودی سرکار نے بنگالی نژاد مسلمان خاندانوں کے گھر بلڈوز کردیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، ادھر آکر دکھاؤ‘‘ پورے پنجاب میں انکاؤنٹرز کی لائن لگانے والی پنجاب...
-
حمیرا اصغر کیس: چچا کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر ، آسمان کی طرف انگلی اٹھاکر کیا کہا؟
-
پولیس اور رینجرز اہلکار کی لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
-
شادی سے ڈرتی ، ماں بننا چاہتی ہوں، شروتی ہاسن
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغر کی 5 فروری 2025میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
-
حمیرا اصغر کاقتل؟ ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
ماڈل حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینے کی شکایت کی اصل حقیقت سامنے آگئی
-
ملک کے مختلف حصوں میں معتدل سے شدید مون سون بارشوں کی پیش گوئی
-
بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے
-
جادو ٹونے کے شبہے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
-
مودی سرکار نے بنگالی نژاد مسلمان خاندانوں کے گھر بلڈوز کردیئے
-
گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ویڈیو ٹولز متعارف کرادیئے
-
نئی آسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد