منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

دنیاکے بدترین اوربہترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا109واں نمبر

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک) دنیا کے بھر پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے اس فہرست میں دنیاکے بہترین اوربدترین پاسپورٹس کی رینکنگ کی گئی ہے ۔اس کے مطابق جرمنی اور برطانیہ پہلے نمبر پر ہیں جن کے پاسپورٹس پر 173 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے ، بھارت 87جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ109ممالک میں سے 106ویں نمبر پرہے جس پر 31ممالک میں جایاجاسکتاہے اور اسے بدترین پاسپورٹس میں سے تیسرا نمبر دیاگیاجبکہ بدترین پاسپورٹ میں افغانستان پہلے اور عراق دوسرے نمبر پر ہے۔ عرب میڈیا نے ہینلی اینڈ پارٹنرز کی ویزا پابندیوں کے حالیہ انڈکس کے حوالے سے بتایاکہ اب دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ برطانیہ ، جرمنی ، فن لینڈ، سویڈن اور امریکہ کے ہیں اوران کے علاوہ دیگر پاسپورٹس کی قدرمیں کمی دیکھی گئی ، سب سے زیادہ کمی سیرالیون کے پاسپورٹ میں دیکھی گئی جس نے ایک جھٹکے میں 24مقامات کھودیئے جبکہ بدترین پاسپورٹس میں پاکستان ، افغانستان ،عراق اور صومالیہ بھی شامل ہے۔ ہینلی اینڈپارٹنرز کے منیجنگ پارٹنر مارکوکاکہناتھاکہ اگر چہ دنیا پہلے سے زیادہ گلوبلائیزڈہوچکی ہے مگر پھر بھی مختلف ممالک کے درمیان سفرکی آزادی کی سطح میں بہت فرق ہے ، ویزے پر ہی سرحدوں کے آرپار شہری سفر کرسکتے ہیں اور ویزے کی ضروریات ہی دوممالک کے آپس میں تعلقات کی عکاس ہوتی ہیں۔
ذیل میں بہترین اور بدترین پاسپورٹس کی ایک فہرست دی گئی ہے جس میں متعلقہ ممالک کی درجہ بند ی دیگرممالک کی مجموعی تعداد کومدنظر رکھ کر کی گئی ۔
03

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…