پٹنہ (نیوز ڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور یہ شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں 10 ضلع کی 49 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان اضلاع میں سمستی پور، بیگوسرائے، کھگڑیا، بھاگل پور، بانکا، مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورا، نواڈہ اور جموئی شامل ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا وقت شام کے پانچ بجے تک ہے لیکن بعض ان علاقوں میں جہاں ماو¿نواز باغی سرگرم ہیں وہاں سکیورٹی وجوہات کے سبب تین بجے اور بعض مقامات پر چار بجے تک پولنگ کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 49 سیٹوں کے لیے کل 583 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ پولنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس میں حکمراں جنتادل یونائیٹیڈ کی قیادت والے اتحاد کی جانب سے جے ڈی یو کی 24 نشستوں پر، لالو پرساد کی جماعت آر جے ڈی کے 17 اور کانگریس پارٹی آٹھ سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ ریاست میں اس بار پانچ مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی آٹھ نومبر کو ہوگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں