ممبئی (این این آئی) ممبئی میں سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی سے محض چند گھنٹے قبل تقریب کے آرگنائزر سدھیندرا کلکرنی شیو سینا کے کارکنوں نے حملہ کرتے ہوئے سیاہی پھینک دی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شیو سینا کے 10 سے 15 کارکنوں نے ا±ن پر گھر سے نکلتے وقت حملہ کرتے ہوئے چہرے پر سیاہی پھینک دی ۔کلکرنی کے مطابق جب میں گھر سے نکلا تو شیو سینا کے 10 سے 15 کارکنوں نے میری کار کو روکا اور گاڑی
مزیدسنئے:موئن جو دڑو تباہی کا شکار
سے میرے باہر نکلنے پر انہوں نے میرے اوپر سیاہ آئل پینٹ پھینک دیا اور زور زور سے چلانے لگے کہ ہم نے آپ کو پروگرام منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن آپ نے ہمارے بات نہیں مانی، لہٰذا اب ہم یہی کریں گے۔کلکرنی نے کہا کہ حکومت نے مجھے خورشید محمود قصوری اور پروگرام کی مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے اس قسم کی دھمکیوں کےخلاف مضبوط موقف اپنایا،کلکرنی نے کہا کہ ہم اس قسم کی چیزوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں-واضح رہے کہ تقریب کے آرگنائزر سدھیندرا کلکرنی شیوسینا کے حملے کے بعد چہرہ صاف کئے بغیر ہی تقریب میں پہنچ گئے اور میڈیا کے سامنے شیو سینا کے حملے کی روداد بیان کی -اس موقع پر خورشید محمود قصوری نے کلکرنی پر بھارتی انتہا پسند جماعت کے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک دانشور اور مفکر پر اس طرح کے حملے پر دکھ ہوا ہے-