ماسکو(نیوزڈیسک)امریکہ و یورپ کا احتجاج نظر انداز،روس نے بڑا اعلان کردیا،روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ انھوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں شام میں ’دولت اسلامیہ‘ کے 55 ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ روس کی شام میں جاری فضائی کارروائیوں کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے معاملے پر ان کی روسی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔شامی باغیوں اور مغربی ممالک کے اتحاد کا کہنا ہے شام میں روس ’دولت اسلامیہ‘ کے بجائے بشارالاسد کی حکومت کے مخالف گروہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔امریکہ روس میں شام میں جاری کارروائیوں کا ’بنیادی طور پر خامیوں‘ سے لبریز کارروائی قرار دیتا ہے اور اس کے خیال میں اس سے علاقے میں تنازع مزید بڑھ سکتا ہے۔دوسری جانب روسی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ فضائی حملے دمشق، حلب، رقہ اور ادلب صوبوں میں کیے گئے، جن میں انھوں نے 29 ’دہشت گردوں‘ کے تربیتی مراکز اور 23 دفاعی ٹھکانے، دو کمانڈ مرکز اور ایک اسلحے کا ڈپو تباہ کیا۔خیال رہے کہ مشرقی شام کا شہر رقہ دولت اسلامیہ کا مضبوط گڑھ ہے جبکہ دیگر صوبوں میں شدت پسندوں کا قبضہ نہیں ہے۔روس فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہمارے آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں، ہمارے جہاز نے دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ کے سب سے بڑے اور اہم لوجسٹیکل مراکز کو تباہ کیا ہے۔ادھرامریکہ اور روس نے شام میں فضائی حدود کے تحفظ پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس کال 90 منٹ تک جاری رہی۔محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے بتایاکہ بات چیت پیشہ ورانہ تھی اور اس کے مرکز فضائی تحفظ کے طریقہ کار پر عمل درآمد پر تھا۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے دومیان بات چیت مستقبل قریب میں ہوگی۔
امریکہ و یورپ کا احتجاج نظر انداز،روس نے بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































