پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیئے،معافی تلافی کا اعلان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے شہر قندوز میں امریکی بمباری کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز کے ہسپتال میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو زرتلافی ادا کرے گا۔گذشتہ ہفتے قندوز میں ہسپتال پر بمباری سے کم از کم 22 عملے کے ارکان اور مریض ہلاک ہوگئے تھے۔عالمی طبی امدادی ادارے ڈاکٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے اس حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔اس حملے میں زخمی ہونے والوں اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین امریکہ کی جانب سے تعزیتی معاوضے کے حقدار ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ دفاع ایم ایس ایف ہسپتال کے افسوس ناک واقعے کے دور رس اثرات کی اہمیت سے واقف ہے، ہسپتال کے مرمت کے لیے بھی رقوم فراہم کی جائیں گی۔امریکی صدر براک اوباما نے اس واقعے پر ایم ایس ایف کے صدر سے معذرت طلب کی تھی۔ ڈاکٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز اب بھی اپنے 30 سے زائد عملے کے ارکان اور مریضوں کی تلاش کی کوشش کر رہا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…