جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ایک اور یورپی ملک شام کی جنگ میں کودنے کو تیار

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (نیوزڈیسک)فرانسیسی وزیراعظم مانویل فالس نے کہا ہے کہ جب تک بشارالاسد اقتدار پر قابض ہیں اس وقت تک شام کے بحران کا کوئی پرامن تصفیہ ممکن نہیں ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویومیں فرانسیسی سربراہ حکومت نے کہاکہ داعش فرانس میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا سیاسی حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک صدر اسد اقتدار پرقابض ہیں۔ انہوں نے شامی اپوزیشن میں پائے جانے والے اختلافات کو بھی مسئلے کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ رقرار دیتے ہوئے شامی اپوزیشن کے دھڑوں کو متفقہ ایجنڈے پر جمع ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے شام کے بحران کے حل کے لیے ایران، ترکی اور روس کو بھی شاملِ مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی۔ شام میں فرانسیسی فوج کے داعش کے ٹھکانوں پرحملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیرس شام میں محدود فوجی کارروائی کے لیے تیاری کررہا ہے مگر کوئی بھی قدم اٹھانے سے قبل اپنے اتحادیوں کو اس کے بارے میں مکمل آگاہ رکھا جائے گا۔شام کے تنازع کے حل کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فالس کاکہنا تھا کہ شام کے معاملے میں ماسکو کو بھی بات چیت میں شامل کرنا پڑےگا۔ شامی پناہ گزینوں کی آباد کاری کے بارے میں سوال کے جواب میں فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک 30 ہزار شامی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…