بیت المقدس (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے فلسطینی جنگجوو¿ں نے تیزی سے کشیدہ ہوتے ہوئے ماحول کے درمیان جنوبی اسرائیل میں راکٹ داغے ہیں۔ فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو سرحد پر رہنے والی اسرائیلی برادریوں کو ہوشیار رہنے کے لیے سائرن بجائے گئے لیکن راکٹ ایک کھلی جگہ پر گرا اور اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ اس سے قبل غزہ میں دو سرحدی راستوں پر مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے چھ فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان کے مطابق فائرنگ سے 60 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے فائرنگ اس وقت کی جب 200 کے قریب فلسطینی پتھراو¿ کرتے ہوئے اور جلتے ٹائر لے کر سرحدی راستوں کی جانب بڑھے۔ یہ فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
-
2076ء
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
-
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
-
وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 جاری کر دی
-
ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری! پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
-
پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں برقرار، 50 کلو بوری کے تازہ ریٹس جاری
-
بچے بہت پسند ہیں ،ماں نہیں بن سکتی، انایا بنگر نے جنس کی تبدیلی کے بعد حقیقت بتا دی
-
پاکستان کی بڑی سائنسی کامیابی، زمینی شورِ آب میں پہلی بار لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق
-
عمران خان کا سیاسی مستقبل سیل کردیا گیا ہے، منیب فاروق کا دعویٰ
-
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ
-
تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ



















































