جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت دنیابھرکے لوگوں جوکہ وہاں پرکام کررہے ہیں ان کے لئے ایک اورآسانی پیداکردی ہے ۔ سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے غیرملکیوں کی بڑی مشکل آسان کردی ہے اور آئندہ ہفتے سے پانچ سالوں کیلئے اقامہ جاری کرنے کااعلان کردیاجس کااطلاق نئے اسلامی سال کے پہلے دن یعنی 15اکتوبر سے ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق کمپنیاں اور غیرملکی اپنے اقامہ کی سالانہ آن لائن ہی تجدید کراسکتے ہیں اور اس کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں جبکہ تجدیدشدہ کارڈ بھی کوریئرکے ذریعے پہنچ جائیں گے ۔ اگراقامے کی تجدید کرائی جاتی ہے یا پھر اپنا کفیل تبدیل کیاجاتاہے تو پرانا کارڈ واپس کرناہوگا ۔رپورٹس کے مطابق پرانا کارڈ صرف ایک سال کیلئے ہوگا اور نئے کارڈ مقیم سروسز سے الیکٹرانیکلی تجدید ہوسکتے ہیں اور جعل سازی کی روک تھام کیلئے ان میں مقناطیسی سٹرپس لگی ہیں تاہم ان پر کوئی تاریخ تنسیخ نہیں لکھی گئی اورلفظ اقامہ کے متبادل کے طورپراس نئے کارڈ کیلئے مقیم شخص کی شناخت (resident identity)کالفظ استعمال کیاگیاتاہم اس کیلئے بھی وہی فیس لاگوہوگی۔عرب نیوز کاکہناتھاکہ حکومت کی طرف سے نیا کارڈ متعارف کرانا ای سروسز پروگرام کا حصہ ہے اور جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے طریقہ کارپر کنٹرول کو یقینی بناناچاہتے ہیں