لندن (نیوزڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے اور برطانیہ کو محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے۔ گزشتہ روز کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم کی توپوں کا رخ مسلمانوں کی طرف رہا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ مدارس میں بچوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اور انہیں دوسروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بھی روکا جاتا ہے۔ مدرسوں میں بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جاتا ہے اور ان کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے۔ برطانیہ پر شدت پسندی کے گھمبیر سائے چھانے کو ہیں جنہیں روکنا ضروری ہے۔